تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 24. An-Noor · Ayah 15
اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَ تَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ مَّا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّ تَحْسَبُوْنَهٗ هَیِّنًا١ۖۗ وَّ هُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمٌ﴿15﴾
- اِذْ تَلَقَّوْنَهٗجب تم لاتے تھے اسے
- بِاَلْسِنَتِكُمْاپنی زبانوں پر
- وَتَقُوْلُوْنَاور تم کہتے تھے
- بِاَفْوَاهِكُمْاپنے منہ سے
- مَّا لَيْسَجو نہیں
- لَكُمْتمہیں
- بِهٖاس کا
- عِلْمٌکوئی علم
- وَّتَحْسَبُوْنَهٗاور تم اسے گمان کرتے تھے
- هَيِّنًاہلکی بات
- وَّهُوَحالانکہ وہ
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
- عَظِيْمٌبہت بڑی (بات)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی