تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 24. An-Noor · Ayah 2

  1. اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ۚ وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿2﴾

    1. اَلزَّانِيَةُبدکار عورت
    2. وَالزَّانِيْاور بدکار مرد
    3. فَاجْلِدُوْاتو تم کوڑے مارو
    4. كُلَّ وَاحِدٍہر ایک کو
    5. مِّنْهُمَاان دونوں میں سے
    6. مِائَةَ جَلْدَةٍسو کوڑے
    7. وَّلَا تَاْخُذْكُمْاور نہ پکڑو (نہ کھاؤ)
    8. بِهِمَاان پر
    9. رَاْفَةٌمہربانی (ترس)
    10. فِيْمیں
    11. دِيْنِ اللّٰهِاللہ کا حکم
    12. اِنْاگر
    13. كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَتم ایمان رکھتے ہو
    14. بِاللّٰهِاللہ پر
    15. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت
    16. وَلْيَشْهَدْاور چاہیے کہ موجود ہو
    17. عَذَابَهُمَاان کی سزا
    18. طَآئِفَةٌایک جماعت
    19. مِّنَسے۔ کی
    20. الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع) مسلمان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو