تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 15
وَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا فَوَجَدَ فِیْهَا رَجُلَیْنِ یَقْتَتِلٰنِ١٘ۗ هٰذَا مِنْ شِیْعَتِهٖ وَ هٰذَا مِنْ عَدُوِّهٖ١ۚ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِهٖ عَلَى الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّهٖ١ۙ فَوَكَزَهٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَیْهِ١٘ۗ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِیْنٌ﴿15﴾
- وَدَخَلَاور وہ داخل ہوا
- الْمَدِيْنَةَشہر
- عَلٰي حِيْنِوقت پر
- غَفْلَةٍغفلت
- مِّنْ اَهْلِهَااس کے باشندے
- فَوَجَدَتو اس نے پایا
- فِيْهَااس میں
- رَجُلَيْنِدو آدمی
- يَقْتَتِلٰنِوہ باہم لڑتے ہوئے
- هٰذَایہ (ایک)
- مِنْسے
- شِيْعَتِهٖاس کی برادری
- وَهٰذَااور وہ (دوسرا)
- مِنْسے
- عَدُوِّهاس کے دشمن کا
- فَاسْتَغَاثَهُتو اس نے اس (موسی) سے مدد مانگی
- الَّذِيْوہ جو
- مِنْ شِيْعَتِهٖاس کی برادری سے
- عَلَياس پر
- الَّذِيْوہ جو
- مِنْ عَدُوِّهٖاس کے دشمن سے
- فَوَكَزَهٗتو ایک مکا مارا اس کو
- مُوْسٰىموسیٰ
- فَقَضٰىپھر کام تمام کردیا
- عَلَيْهِاس کا
- قَالَاس نے کہا
- هٰذَایہ
- مِنْسے
- عَمَلِ الشَّيْطٰنِشیطان کا کام (حرکت)
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَدُوٌّدشمن
- مُّضِلٌّبہکانے والا
- مُّبِيْنٌصریح (کھلا)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے