تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 32
اُسْلُكْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١٘ وَّ اضْمُمْ اِلَیْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذٰنِكَ بُرْهَانٰنِ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ﴿32﴾
- اُسْلُكْتو ڈال لے
- يَدَكَاپنا ہاتھ
- فِيْ جَيْبِكَاپنے گریبان
- تَخْرُجْوہ نکلے گا
- بَيْضَآءَروشن سفید
- مِنْسے۔ کے
- غَيْرِ سُوْٓءٍبغیر کسی عیب
- وَّاضْمُمْاور ملا لینا
- اِلَيْكَاپنی طرف
- جَنَاحَكَاپنا بازو
- مِنَ الرَّهْبِخوف سے
- فَذٰنِكَپس یہ دونوں
- بُرْهَانٰنِدو دلیلیں
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب (کی طرف) سے
- اِلٰىطرف
- فِرْعَوْنَفرعون
- وَمَلَا۟ئِهٖاور اس کے سردار (جمع)
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاہیں
- قَوْمًاایک گروہ
- فٰسِقِيْنَنافرمان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں