تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 119

  1. هٰۤاَنْتُمْ اُولَآءِ تُحِبُّوْنَهُمْ وَ لَا یُحِبُّوْنَكُمْ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّهٖ١ۚ وَ اِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۗۚ وَ اِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَیْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿119﴾

    1. ھٰٓاَنْتُمْسن لو۔ تم
    2. اُولَآءِوہ لوگ
    3. تُحِبُّوْنَھُمْتم دوست رکھتے ہو ان کو
    4. وَلَااور نہیں
    5. يُحِبُّوْنَكُمْوہ دوست رکھتے تمہیں
    6. وَتُؤْمِنُوْنَاور تم ایمان رکھتے ہو
    7. بِالْكِتٰبِکتاب پر
    8. كُلِّھٖسب
    9. وَاِذَااور جب
    10. لَقُوْكُمْوہ تم سے ملتے ہیں
    11. قَالُوْٓاکہتے ہیں
    12. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    13. وَاِذَااور جب
    14. خَلَوْااکیلے ہوتے ہیں
    15. عَضُّوْاوہ کاٹتے ہیں
    16. عَلَيْكُمُتم پر
    17. الْاَنَامِلَانگلیاں
    18. مِنَسے
    19. الْغَيْظِغصہ
    20. قُلْکہدیجئے
    21. مُوْتُوْاتم مرجاؤ
    22. بِغَيْظِكُمْاپنے غصہ میں
    23. اِنَّبیشک
    24. اللّٰهَاللہ
    25. عَلِيْمٌجاننے والا
    26. بِذَاتِسینے
    27. الصُّدُوْرِسینے والی (دل کی باتیں)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
دیکھو تم ایسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں (ان سے) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے میں مر جاؤ خدا تمہارے دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 3 : 119