تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 15
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَیْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِۚ﴿15﴾
- قُلْکہ دیں
- اَؤُنَبِّئُكُمْکیا میں تمہیں بتاؤں
- بِخَيْرٍبہتر
- مِّنْسے
- ذٰلِكُمْس
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے جو
- اتَّقَوْاپرہیزگار ہیں
- عِنْدَپاس
- رَبِّهِمْان کا رب
- جَنّٰتٌباغات
- تَجْرِيْجاری ہیں
- مِنْسے
- تَحْتِهَاان کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
- فِيْهَااس میں
- وَاَزْوَاجٌاور بیبیاں
- مُّطَهَّرَةٌپاک
- وَّرِضْوَانٌاور خوشنودی
- مِّنَسے
- اللّٰهِاللہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بَصِيْرٌدیکھنے والا
- بِالْعِبَادِبندوں کو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لیے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے