تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 152

  1. وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ عَصَیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِیَبْتَلِیَكُمْ١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ﴿152﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْ صَدَقَكُمُالبتہ سچا کردیا تم سے
    3. اللّٰهُاللہ
    4. وَعْدَهٗٓاپنا وعدہ
    5. اِذْجب
    6. تَحُسُّوْنَھُمْتم قتل کرنے لگے انہیں
    7. بِاِذْنِھٖاس کے حکم سے
    8. حَتّٰىیہانتک کہ
    9. اِذَاجب
    10. فَشِلْتُمْتم نے بزدلی کی
    11. وَ تَنَازَعْتُمْاور جھگڑا کیا
    12. فِي الْاَمْرِکام میں
    13. وَعَصَيْتُمْاور تم نے نافرمانی کی
    14. مِّنْ بَعْدِاس کے بعد
    15. مَآ اَرٰىكُمْجب تمہیں دکھایا
    16. مَّاجو
    17. تُحِبُّوْنَتم چاہتے تھے
    18. مِنْكُمْتم سے
    19. مَّنْ يُّرِيْدُجو چاہتا تھا
    20. الدُّنْيَادنیا
    21. وَمِنْكُمْاور تم سے
    22. مَّنْ يُّرِيْدُجو چاہتا تھا
    23. الْاٰخِرَةَآخرت
    24. ثُمَّپھر
    25. صَرَفَكُمْتمہیں پھیر دیا
    26. عَنْھُمْان سے
    27. لِيَبْتَلِيَكُمْتاکہ تمہیں آزمائے
    28. وَلَقَدْاور تحقیق
    29. عَفَامعاف کیا
    30. عَنْكُمْتم سے (تمہیں)
    31. وَاللّٰهُاور اللہ
    32. ذُوْ فَضْلٍفضل کرنے والا
    33. عَلَيپر
    34. الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر دیا (یعنی) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا دیا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دی اور حکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے اور اس کی نافرمانی کی بعض تو تم میں سے دنیا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھیر (کر بھگا) دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے