تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 20
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْاُمِّیّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْ١ؕ فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ۠ع﴿20﴾
- فَاِنْپھر اگر
- حَآجُّوْكَوہ آپ سے جھگڑیں
- فَقُلْتو کہ دیں
- اَسْلَمْتُمیں نے جھکا دیا
- وَجْهِيَاپنا منہ
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- وَمَنِاور جو جس
- اتَّبَعَنِمیری پیروی کی
- وَقُلْاور کہ دیں
- لِّلَّذِيْنَوہ جو کہ
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دئیے گئے (اہل کتاب
- وَالْاُمِّيّٖنَاور ان پڑھ
- ءَاَسْلَمْتُمْکیا تم اسلام لائے
- فَاِنْپس اگر
- اَسْلَمُوْاوہ اسلام لائے
- فَقَدِ اھْتَدَوْاتو انہوں نے راہ پالی
- وَاِنْاور اگر
- تَوَلَّوْاوہ منہ پھیریں
- فَاِنَّمَاتو صرف
- عَلَيْكَآپ پر
- الْبَلٰغُپہنچا دینا
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بَصِيْرٌدیکھنے والا
- بِالْعِبَادِبندوں کو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے