تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 99
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا وَّ اَنْتُمْ شُهَدَآءُ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿99﴾
- قُلْکہ دیں
- يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
- لِمَ تَصُدُّوْنَکیوں روکتے ہو
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- مَنْجو
- اٰمَنَایمان لائے
- تَبْغُوْنَھَاتم ڈھونڈتے ہو اس کے
- عِوَجًاکجی
- وَّاَنْتُمْاور تم خود
- شُهَدَآءُگواہ (جمع)
- وَمَااور نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِغَافِلٍبیخبر
- عَمَّاسے۔ جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں