تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 32. As-Sajda · Ayah 27
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ﴿27﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَرَوْاانہوں نے نہیں دیکھا
- اَنَّا نَسُوْقُکہ ہم چلاتے ہیں
- الْمَآءَپانی
- اِلَىطرف
- الْاَرْضِزمین
- الْجُرُزِخشک
- فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًاپھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتی
- تَاْكُلُکھاتے ہیں
- مِنْهُاس سے
- اَنْعَامُهُمْان کے مویشی
- وَاَنْفُسُهُمْ ۭاور وہ خود
- اَفَلَاتو کیا
- يُبْصِرُوْنَدیکھتے نہیں وہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔