تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 33. Al-Ahzaab · Ayah 60
لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا٤ۖۛۚ﴿60﴾
- لَئِنْاگر
- لَّمْ يَنْتَهِباز نہ آئے
- الْمُنٰفِقُوْنَمنافق (جمع)
- وَالَّذِيْنَاور وہ جو
- فِيْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں میں
- مَّرَضٌروگ
- وَّالْمُرْجِفُوْنَاور جھوٹی افواہیں اڑانے والے
- فِيمیں
- الْمَدِيْنَةِمدینہ
- لَنُغْرِيَنَّكَہم ضرور تمہیں پیچے لگا دیں گے
- بِهِمْان کے
- ثُمَّپھر
- لَا يُجَاوِرُوْنَكَتمہارے ہمسایہ نہ رہیں گے وہ
- فِيْهَآاس (شہر) میں
- اِلَّاسوائے
- قَلِيْلًاچند دن
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن