تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 34. Saba · Ayah 19
فَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿19﴾
- فَقَالُوْاوہ کہنے لگے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- بٰعِدْدوری پیدا کرے
- بَيْنَ اَسْفَارِنَاہمارے سفروں کے درمیان
- وَظَلَمُوْٓااور انہوں نے ظلم کیا
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- فَجَعَلْنٰهُمْتو ہم نے بنادیا انہیں
- اَحَادِيْثَافسانے
- وَمَزَّقْنٰهُمْاور ہم نے انہیں پراگندہ کردیا
- كُلَّ مُمَزَّقٍ ۭپوری طرح پراگندہ
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّكُلِّ صَبَّارٍہر بڑے صبر کرنے والے
- شَكُوْرٍشکر گزارے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں