تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 35. Faatir · Ayah 18

  1. وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ وَ اِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ اِلٰى حِمْلِهَا لَا یُحْمَلْ مِنْهُ شَیْءٌ وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ؕ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ وَ مَنْ تَزَكّٰى فَاِنَّمَا یَتَزَكّٰى لِنَفْسِهٖ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ﴿18﴾

    1. وَلَا تَزِرُاور نہیں اٹھائے گا
    2. وَازِرَةٌکوئی اٹھانے والا
    3. وِّزْرَ اُخْرٰى ۭبوجھ دوسرے کا
    4. وَاِنْاور اگر
    5. تَدْعُبلائے
    6. مُثْقَلَةٌکوئی بوجھ سے لدا ہوا
    7. اِلٰى حِمْلِهَاطرف، لیے اپنا بوجھ
    8. لَا يُحْمَلْنہ اٹھائے گا وہ
    9. مِنْهُاس سے
    10. شَيْءٌکچھ
    11. وَّلَوْ كَانَخواہ ہوں
    12. ذَا قُرْبٰى ۭقرابت دار
    13. اِنَّمَااس کے سوا نہیں (صرف)
    14. تُنْذِرُآپ ڈراتے ہیں
    15. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    16. يَخْشَوْنَڈرتے ہیں
    17. رَبَّهُمْاپنا رب
    18. بِالْغَيْبِبن دیکھے
    19. وَاَقَامُوااور قائم رکھتے ہیں
    20. الصَّلٰوةَ ۭنماز
    21. وَمَنْاور جو
    22. تَزَكّٰىپاک ہوتا ہے
    23. فَاِنَّمَاتو صرف
    24. يَتَزَكّٰىوہ پاک صاف ہوتا ہے
    25. لِنَفْسِهٖ ۭخود اپنے لیے
    26. وَاِلَى اللّٰهِاور اللہ کی طرف
    27. الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے