تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 36. Yaseen · Ayah 47

  1. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿47﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قِيْلَکہا جائے
    3. لَهُمْان سے
    4. اَنْفِقُوْاخرچ کرو تم
    5. مِمَّااس سے جو
    6. رَزَقَكُمُتمہیں دیا
    7. اللّٰهُ ۙاللہ
    8. قَالَکہتے ہیں
    9. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    10. لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاان لوگوں سے جو ایمان لائے (مومن)
    11. اَنُطْعِمُکیا ہم کھلائیں
    12. مَنْ(اس کو) جسے
    13. لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُاگر اللہ چاہتا
    14. اَطْعَمَهٗٓ ڰاسے کھانے کو دیتا
    15. اِنْنہیں
    16. اَنْتُمْتم
    17. اِلَّامگر۔ صرف
    18. فِيْمیں
    19. ضَلٰلٍگمراہی
    20. مُّبِيْنٍکھلی
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو