تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 37. As-Saaffaat · Ayah 102

  1. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ﴿102﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. بَلَغَوہ پہنچا
    3. مَعَهُاس کے ساتھ
    4. السَّعْيَدوڑنے
    5. قَالَاس نے کہا
    6. يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    7. اِنِّىْٓ اَرٰىبیشک میں دیکھا ہون
    8. فِيمیں
    9. الْمَنَامِخواب
    10. اَنِّىْٓکہ میں
    11. اَذْبَحُكَتجھے ذبح کر رہا ہوں
    12. فَانْظُرْاب تو دیکھ
    13. مَاذَاکیا
    14. تَرٰى ۭتیری رائے
    15. قَالَاس نے کہا
    16. يٰٓاَبَتِاے میرے ابا جان
    17. افْعَلْآپ کریں
    18. مَا تُؤْمَرُ ۡجو آپ کو حکم کیا جاتا ہے
    19. سَتَجِدُنِيْٓآپ جلد ہی مجھے پائیں گے
    20. اِنْاگر
    21. شَآءَ اللّٰهُاللہ نے چاہا
    22. مِنَسے
    23. الصّٰبِرِيْنَصبر کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا