تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 38. Saad · Ayah 22
اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ﴿22﴾
- اِذْ دَخَلُوْاجب وہ داخل ہوئے
- عَلٰيپر۔ پاس
- دَاوٗدَداؤد
- فَفَزِعَتو وہ گھبرایا
- مِنْهُمْان سے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَا تَخَفْ ۚخوف نہ کھاؤ
- خَصْمٰنِہم دو جھگڑنے والے
- بَغٰىزیادتی کی
- بَعْضُنَاہم میں سے ایک
- عَلٰي بَعْضٍدوسرے پر
- فَاحْكُمْتو آپ فیصلہ کردیں
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَلَا تُشْطِطْاور زیادتی (بےانصافی نہ) کریں
- وَاهْدِنَآ اِلٰىاور ہماری رہنمائی کریں طرف
- سَوَآءِسیدھا
- الصِّرَاطِراستہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جس وقت وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف کا فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی نہ کیجیئے گا اور ہم کو سیدھا رستہ دکھا دیجیئے