تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 38. Saad · Ayah 24
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩۩﴿24﴾
- قَالَ(داود نے) کہا
- لَقَدْ ظَلَمَكَواقعی اس نے ظلم کیا
- بِسُؤَالِمانگنے سے
- نَعْجَتِكَتیری دنبی
- اِلٰىطرف۔ ساتھ
- نِعَاجِهٖ ۭاپنی دنبیاں
- وَاِنَّاور بیشک
- كَثِيْرًااکثر
- مِّنَسے
- الْخُلَطَآءِشرکاء
- لَيَبْغِيْزیادتی کیا کرتے ہیں
- بَعْضُهُمْان میں سے بعض
- عَلٰيپر
- بَعْضٍبعض
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے درست
- وَقَلِيْلٌاور بہت کم
- مَّا هُمْ ۭوہ ۔ ایسے
- وَظَنَّاور خیال کیا
- دَاوٗدُداؤد
- اَنَّمَاکہ کچھ
- فَتَنّٰهُہم نے اسے آزمایا
- فَاسْتَغْفَرَتو اس نے مغفرت طلب کی
- رَبَّهٗاپنا رب
- وَخَرَّاور گرگیا
- رَاكِعًاجھک کر
- وَّاَنَابَاور اس نے رجوع کیا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا