تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 42. Ash-Shura · Ayah 14

  1. وَ مَا تَفَرَّقُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿14﴾

    1. وَمَا تَفَرَّقُوْٓااور نہیں اختلاف کیا
    2. اِلَّامگر
    3. مِنْۢ بَعْدِبھلا اس کے جو
    4. مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُآگیا ان کے پاس علم
    5. بَغْيًۢا بَيْنَهُمْسرکشی کی وجہ سے، ان کے اپنے درمیان
    6. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
    7. كَلِمَةٌایک بات
    8. سَبَقَتْجو پہلے گزرچکی
    9. مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
    10. اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّيایک وقت مقرر تک
    11. لَّقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
    12. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    13. وَاِنَّ الَّذِيْنَاور بیشک وہ لوگ
    14. اُوْرِثُوا الْكِتٰبَجو وارث بنائے گئے کتاب کے
    15. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    16. لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
    17. مِّنْهُ مُرِيْبٍاس کی طرف سے بےچین کردینے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں)۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں