تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 42. Ash-Shura · Ayah 22
تَرَى الظّٰلِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَ هُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِ١ۚ لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُ﴿22﴾
- تَرَى الظّٰلِمِيْنَتم دیکھو گے ظالموں کو
- مُشْفِقِيْنَڈر رہے ہو گے
- مِمَّااس سے جو
- كَسَبُوْاانہوں نے کمائی کی
- وَهُوَاور وہ
- وَاقِعٌۢ بِهِمْواقع ہونے والا ہے ان پر
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- فِيْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِجنتوں کے باغوں میں ہوں گے
- لَهُمْان کے لیے
- مَّا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
- عِنْدَ رَبِّهِمْان کے رب کے پاس ہوگا
- ذٰلِكَیہی
- هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُوہ فضل ہے بڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے