تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 46. Al-Ahqaf · Ayah 35

  1. فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ع﴿35﴾

    1. فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
    2. كَمَا صَبَرَجیسے صبر کیا
    3. اُولُوا الْعَزْمِاولوالعزم
    4. مِنَ الرُّسُلِرسولوں نے، سے
    5. وَلَا تَسْتَعْجِلْاور جلدی نہ کریں
    6. لَّهُمْ ۭان کے لئے
    7. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    8. يَوْمَ يَرَوْنَجس دن دیکھیں گے
    9. مَاجس کا
    10. يُوْعَدُوْنَ ۙو عدہ کیا جاتا ہے ان سے
    11. لَمْ يَلْبَثُوْٓاوہ نہیں ٹھہرے
    12. اِلَّامگر، صرف
    13. سَاعَةًایک گھڑی
    14. مِّنْ نَّهَارٍ ۭدن کی
    15. بَلٰغٌ ۚپہنچانا
    16. فَهَلْپس نہیں
    17. يُهْلَكُہلاک ہوں گے
    18. اِلَّامگر
    19. الْقَوْمُلوگ
    20. الْفٰسِقُوْنَنافرمان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 46 : 35