تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 46. Al-Ahqaf · Ayah 8
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿8﴾
- اَمْ يَقُوْلُوْنَکیا وہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُ ۭاس نے خود بنالیا ہے اسے
- قُلْفرمادیں
- اِنِ افْتَرَيْتُهٗاگر میں نے خود بنالیا ہے اسے
- فَلَا تَمْلِكُوْنَتو تم اختیار نہیں رکھتے
- لِيْمیرے لئے
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- شَيْئًا ۭکچھ بھی
- هُوَ اَعْلَمُوہ خوب جانتا ہے
- بِمَاوہ جو
- تُفِيْضُوْنَتم باتیں بناتے ہو
- فِيْهِ ۭاس میں
- كَفٰىوہ کافی ہے
- بِهٖاس کا
- شَهِيْدًۢاگواہ
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَكُمْ ۭاور تمہارے درمیان
- وَهُوَاور وہ
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- الرَّحِيْمُرحم کرنے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے