تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 47. Muhammad · Ayah 15

  1. مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ١ۚ۬ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوْا مَآءً حَمِیْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَهُمْ﴿15﴾

    1. مَثَلُمثال (کیفیت)
    2. الْجَنَّةِجنت
    3. الَّتِيْوہ جو
    4. وُعِدَوعدہ کی گئی
    5. الْمُتَّقُوْنَ ۭپرہیزگاروں
    6. فِيْهَآاس میں
    7. اَنْهٰرٌنہریں
    8. مِّنْ مَّآءٍپانی کی
    9. غَيْرِ اٰسِنٍ ۚبدبو نہ کرنے والے
    10. وَاَنْهٰرٌاور نہریں
    11. مِّنْ لَّبَنٍدودھ کی
    12. لَّمْ يَتَغَيَّرْنہ متغیر ہونے والا
    13. طَعْمُهٗ ۚاس کا ذائقہ
    14. وَاَنْهٰرٌاور نہریں
    15. مِّنْ خَمْرٍشراب کی
    16. لَّذَّةٍسراسر لذت
    17. لِّلشّٰرِبِيْنَ ڬپینے والوں کے لئے
    18. وَاَنْهٰرٌاور نہریں
    19. مِّنْ عَسَلٍشہد کی
    20. مُّصَفًّى ۭمصفی
    21. وَلَهُمْاور انکے لئے
    22. فِيْهَااس میں
    23. مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھل
    24. وَمَغْفِرَةٌاور بخشش
    25. مِّنْ رَّبِّهِمْ ۭان کے رب سے
    26. كَمَنْ هُوَاس کی طرح جو وہ
    27. خَالِدٌہمیشہ رہنے والا
    28. فِي النَّارِآگ میں
    29. وَسُقُوْااور انہیں پلایاجائیگا
    30. مَآءًپانی
    31. حَمِيْمًاگرم
    32. فَقَطَّعَٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا
    33. اَمْعَآءَهُمْان کی انتڑیاں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا