تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 107
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿107﴾
- فَاِنْپھر اگر
- عُثِرَخبر ہوجائے
- عَلٰٓياس پر
- اَنَّهُمَاکہ وہ دونوں
- اسْتَحَقَّآدونوں سزا وار ہوئے
- اِثْمًاگناہ
- فَاٰخَرٰنِتو دو اور
- يَقُوْمٰنِکھڑے ہوں
- مَقَامَهُمَاان کی جگہ
- مِنَسے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اسْتَحَقَّحق مارنا چاہا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْاَوْلَيٰنِسب سے زیادہ قریب
- فَيُقْسِمٰنِپھر وہ قسم کھائیں
- بِاللّٰهِاللہ کی
- لَشَهَادَتُنَآکہ ہماری گواہی
- اَحَقُّزیادہ صحیح
- مِنْسے
- شَهَادَتِهِمَاان دونوں کی گواہی
- وَمَااور نہیں
- اعْتَدَيْنَآہم نے زیادتی کی
- اِنَّآبیشک ہم
- اِذًااس صورت میں
- لَّمِنَالبتہ۔ سے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ حاصل کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان میں سے ان کی جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت قریبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے بہت اچھی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بےانصاف ہیں