تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 53. An-Najm · Ayah 23
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ﴿23﴾
- اِنْ هِىَنہیں وہ
- اِلَّآ اَسْمَآءٌمگر کچھ نام ہیں
- سَمَّيْتُمُوْهَآنام رکھے تم نے ان کے
- اَنْتُمْتم نے
- وَاٰبَآؤُكُمْاور تمہارے آباؤ اجداد نے
- مَّآ اَنْزَلَ اللّٰهُنہیں نازل کی اللہ نے
- بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ ۭساتھ اس کے کوئی دلیل
- اِنْ يَّتَّبِعُوْنَنہیں وہ پیروی کرتے
- اِلَّا الظَّنَّمگر گمان کی
- وَمَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ ۚاور جو خواہش کرتے ہیں نفس
- وَلَقَدْ جَآءَهُمْاور البتہ تحقیق آئی ان کے پاس
- مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىان کے رب کی طرف سے ہدایت
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے