تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 57. Al-Hadid · Ayah 10
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ع﴿10﴾
- وَمَااور کیا ہے
- لَكُمْتم کو
- اَلَّا تُنْفِقُوْاکہ نہیں تم خرچ کرتے ہو
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
- وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُاور اللہ ہی کے لیے ہے میراث
- السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭآسمانوں کی اور زمین کی
- لَا يَسْتَوِيْ مِنْكُمْنہیں برابر ہوسکتے تم میں سے
- مَّنْ اَنْفَقَجس نے خرچ کیا
- مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِفتح سے پہلے
- وَقٰتَلَ ۭاور جنگ کی
- اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُیہی لوگ زیادہ بڑے ہیں
- دَرَجَةًدرجے میں
- مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْاان لوگوں سے جنہوں نے خرچ کیا
- مِنْۢ بَعْدُاس کے بعد
- وَقٰتَلُوْا ۭاور انہوں نے جنگ کی
- وَكُلًّااور ہر ایک کو
- وَّعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
- الْحُسْنٰى ۭبھلائی کا
- وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَاور اللہ تعالیٰ ساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
- خَبِيْرٌباخبر ہے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے