تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 57. Al-Hadid · Ayah 27

  1. ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیْنَا بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ١ۙ۬ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا١ۚ فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ﴿27﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. قَفَّيْنَاپے در پے بھیجے ہم نے
    3. عَلٰٓي اٰثَارِهِمْان کے آثار پر
    4. بِرُسُلِنَااپنے رسول
    5. وَقَفَّيْنَااور پیچھے بھیجا ہم نے
    6. بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم کو
    7. وَاٰتَيْنٰهُاور عطا کی ہم نے اس کو
    8. الْاِنْجِيْلَانجیل
    9. وَجَعَلْنَااور ڈال دیا ہم نے
    10. فِيْ قُلُوْبِدلوں میں
    11. الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُان لوگوں کے جنہوں نے پیروی کی اس کی
    12. رَاْفَةًشفقت کو
    13. وَّرَحْمَةً ۭاور رحمت کو
    14. وَرَهْبَانِيَّةَۨاور رہبانیت
    15. ابْتَدَعُوْهَاانہوں نے ایجاد کیا اس کو
    16. مَا كَتَبْنٰهَانہیں فرض کیا تھا ہم نے اس کو
    17. عَلَيْهِمْان پر
    18. اِلَّا ابْتِغَآءَمگر تلاش کرنے کو
    19. رِضْوَانِرضا
    20. اللّٰهِاللہ کی
    21. فَمَا رَعَوْهَاتو نہیں انہوں نے رعایت کی اس کی
    22. حَقَّ رِعَايَتِهَا ۚجیسے حق تھا اس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا
    23. فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَتو دیا ہم نے ان لوگوں کو
    24. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    25. مِنْهُمْان میں سے
    26. اَجْرَهُمْ ۚان کا اجر
    27. وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْاور بہت سے ان میں سے
    28. فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں