تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 59. Al-Hashr · Ayah 14

  1. لَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ جَمِیْعًا اِلَّا فِیْ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوْ مِنْ وَّرَآءِ جُدُرٍ١ؕ بَاْسُهُمْ بَیْنَهُمْ شَدِیْدٌ١ؕ تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰى١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَۚ﴿14﴾

    1. لَا يُقَاتِلُوْنَكُمْوہ تم سے نہ لڑینگے
    2. جَمِيْعًااکھٹے، سب مل کر
    3. اِلَّامگر
    4. فِيْ قُرًىبستیوں میں
    5. مُّحَصَّنَةٍقلعہ بند
    6. اَوْ مِنْ وَّرَآءِیا پیچھے سے
    7. جُدُرٍ ۭدیواروں کے
    8. بَاْسُهُمْان کی لڑائی
    9. بَيْنَهُمْان کے آپس میں
    10. شَدِيْدٌ ۭبہت سخت
    11. تَحْسَبُهُمْتم گمان کرتے ہو انہیں
    12. جَمِيْعًااکھٹے
    13. وَّقُلُوْبُهُمْحالانکہ ان کے دل
    14. شَتّٰى ۭالگ الگ
    15. ذٰلِكَیہ
    16. بِاَنَّهُمْاس لئے کہ وہ
    17. قَوْمٌایسے لوگ
    18. لَّانہیں
    19. يَعْقِلُوْنَوہ عقل رکھتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں