تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 59. Al-Hashr · Ayah 2

  1. هُوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِیَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ١ؔؕ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ یَّخْرُجُوْا وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَیْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوْا١ۗ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَهُمْ بِاَیْدِیْهِمْ وَ اَیْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ١ۗ فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَارِ﴿2﴾

    1. هُوَوہی ہے
    2. الَّذِيْٓجس نے
    3. اَخْرَجَنکالا
    4. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    5. كَفَرُوْاکفر کیا
    6. مِنْسے، کے
    7. اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب
    8. مِنْ دِيَارِهِمْان کے گھروں سے
    9. لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ڼپہلے اجتماع (لشکر) پر
    10. مَا ظَنَنْتُمْتمہیں گمان نہ تھا
    11. اَنْ يَّخْرُجُوْاکہ وہ نکلیں گے
    12. وَظَنُّوْٓااور وہ خیال کرتے تھے
    13. اَنَّهُمْکہ وہ
    14. مَّانِعَتُهُمْانہیں بچالیں گے
    15. حُصُوْنُهُمْان کے قلعے
    16. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    17. فَاَتٰىهُمُتو ان پر آیا
    18. اللّٰهُاللہ
    19. مِنْ حَيْثُجہاں سے
    20. لَمْ يَحْتَسِبُوْا ۤانہیں گمان نہ تھا
    21. وَقَذَفَاور اس نے ڈالا
    22. فِيْ قُلُوْبِهِمُان کے دلوں میں
    23. الرُّعْبَرعب
    24. يُخْرِبُوْنَوہ برباد کرنے لگے
    25. بُيُوْتَهُمْاپنے گھر
    26. بِاَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھوں سے
    27. وَاَيْدِياور ہاتھوں
    28. الْمُؤْمِنِيْنَ ۤمومنوں
    29. فَاعْتَبِرُوْاتو تم عبرت پکڑو
    30. يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِاے نگاہ والو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو