تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 59. Al-Hashr · Ayah 7
مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ مِنْ اَهْلِ الْقُرٰى فَلِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ كَیْ لَا یَكُوْنَ دُوْلَةًۢ بَیْنَ الْاَغْنِیَآءِ مِنْكُمْ١ؕ وَ مَاۤ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِۘ﴿7﴾
- مَآ اَفَآءَ اللّٰهُجو دلوادے اللہ
- عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول کو
- مِنْسے
- اَهْلِ الْقُرٰىبستی والوں
- فَلِلّٰهِتو اللہ کے لئے
- وَ للرَّسُوْلِاور رسول کے لئے
- وَ لِذِي الْقُرْبٰىاور قرابت داروں کیلئے
- وَالْيَتٰمٰىاور یتیموں
- وَالْمَسٰكِيْنِاور مسکینوں
- وَابْنِ السَّبِيْلِ ۙاور مسافروں
- كَيْ لَا يَكُوْنَتاکہ نہ رہے
- دُوْلَةًۢہاتھوں ہاتھ لینا (گردش)
- بَيْنَدرمیان
- الْاَغْنِيَآءِمال داروں
- مِنْكُمْ ۭتم میں سے تمہارے
- وَمَآ اٰتٰىكُمُاور جو تمہیں عطا فرمائے
- الرَّسُوْلُرسول
- فَخُذُوْهُ ۤتو وہ لے لو
- وَمَا نَهٰىكُمْاور جس سے تمہیں منع کرے
- عَنْهُ فَانْتَهُوْا ۚاس سے تم باز رہو
- وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور تم ڈرو اللہ سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- شَدِيْدُسخت
- الْعِقَابِسزادینے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے