تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 119

  1. وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا لَّیُضِلُّوْنَ بِاَهْوَآئِهِمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِیْنَ﴿119﴾

    1. وَمَا لَكُمْاور کیا ہوا تمہیں
    2. اَلَّا تَاْكُلُوْاکہ تم نہ کھاؤ
    3. مِمَّااس سے جو
    4. ذُكِرَلیا گیا
    5. اسْمُ اللّٰهِنام اللہ کا
    6. عَلَيْهِاس پر
    7. وَحالانکہ
    8. قَدْ فَصَّلَوہ واضح کرچکا ہے
    9. لَكُمْتمہارے لیے
    10. مَّا حَرَّمَجو اس نے حرام کیا
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. اِلَّامگر
    13. مَاجس
    14. اضْطُرِرْتُمْتم لاچار ہوجاؤ
    15. اِلَيْهِاس کی طرف (اس پر)
    16. وَاِنَّاور بیشک
    17. كَثِيْرًابہت سے
    18. لَّيُضِلُّوْنَگمراہ کرتے ہیں
    19. بِاَهْوَآئِهِمْاپنی خواہشات سے
    20. بِغَيْرِ عِلْمٍعلم کے بغیر
    21. اِنَّبیشک
    22. رَبَّكَتیرا رب
    23. هُوَوہ
    24. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    25. بِالْمُعْتَدِيْنَحد سے بڑھنے والوں کو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور سبب کیا ہے کہ جس چیز پر خدا کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لیے حرام ٹھیرا دی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی ہیں (بے شک ان کو نہیں کھانا چاہیے) مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے) لیے ناچار ہو جاؤ اور بہت سے لوگ بےسمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں کچھ شک نہیں کہ ایسے لوگوں کو جو (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے باہر نکل جاتے ہیں تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے