تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 157
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْكِتٰبُ لَكُنَّاۤ اَهْدٰى مِنْهُمْ١ۚ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ صَدَفَ عَنْهَا١ؕ سَنَجْزِی الَّذِیْنَ یَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰیٰتِنَا سُوْٓءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یَصْدِفُوْنَ﴿157﴾
- اَوْ تَقُوْلُوْایا تم کہو
- لَوْ اَنَّآاگر ہم
- اُنْزِلَاتاری جاتی
- عَلَيْنَاہم پر
- الْكِتٰبُکتاب
- لَكُنَّآالبتہ ہم ہوتے
- اَهْدٰيزیادہ ہدایت پر
- مِنْهُمْان سے
- فَقَدْ جَآءَكُمْپس آگئی تمہارے پاس
- بَيِّنَةٌروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- وَهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةٌاور رحمت
- فَمَنْپس کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنْاس سے جو
- كَذَّبَجھٹلا دے
- بِاٰيٰتِآیتوں کو
- اللّٰهِاللہ
- وَصَدَفَاور کترائے
- عَنْهَااس سے
- سَنَجْزِيہم جلد سزا دیں گے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو جو
- يَصْدِفُوْنَکتراتے ہیں وہ
- عَنْسے
- اٰيٰتِنَاہماری آیتیں
- سُوْٓءَبرا
- الْعَذَابِعذاب
- بِمَااس کے بدلے
- كَانُوْا يَصْدِفُوْنَوہ کتراتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے