تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 19
قُلْ اَیُّ شَیْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةً١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ۫ شَهِیْدٌۢ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١۫ وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَ مَنْۢ بَلَغَ١ؕ اَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخْرٰى١ؕ قُلْ لَّاۤ اَشْهَدُ١ۚ قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ اِنَّنِیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۘ﴿19﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اَيُّکونسی
- شَيْءٍچیز
- اَكْبَرُسب سے بڑی
- شَهَادَةًگواہی
- قُلِآپ کہ دیں
- اللّٰهُاللہ
- شَهِيْدٌگواہ
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
- وَاُوْحِيَوحی کیا گیا
- اِلَيَّمجھ پر
- هٰذَایہ
- الْقُرْاٰنُقرآن
- لِاُنْذِرَكُمْتاکہ میں تمہیں ڈراؤں
- بِهٖاس سے
- وَمَنْاور جس
- بَلَغَوہ پہنچے
- اَئِنَّكُمْکیا تم بیشک
- لَتَشْهَدُوْنَتم گواہی دیتے ہو
- اَنَّکہ
- مَعَساتھ
- اللّٰهِاللہ
- اٰلِهَةًکوئی معبود
- اُخْرٰيدوسرا
- قُلْآپ کہ دیں
- لَّآ اَشْهَدُمیں گواہی نہیں دیتا
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنَّمَاصرف
- هُوَوہ
- اِلٰهٌمعبود
- وَّاحِدٌیکتا
- وَّاِنَّنِيْاور بیشک میں
- بَرِيْٓءٌبیزار
- مِّمَّااس سے جو
- تُشْرِكُوْنَتم شرک کرتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرین انصاف) کس کی شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے اور یہ قرآن مجھ پر اس لیے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کیا تم لوگ اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی معبود ہیں (اے محمدﷺ!) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا کہہ دو کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں