تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 99

  1. وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَیْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا١ۚ وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِیَةٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ اُنْظُرُوْۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ یَنْعِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿99﴾

    1. وَهُوَاور وہی
    2. الَّذِيْٓوہ جو۔ جس
    3. اَنْزَلَاتارا
    4. مِنَسے
    5. السَّمَآءِآسمان
    6. مَآءًپانی
    7. فَاَخْرَجْنَاپھر ہم نے نکالی
    8. بِهٖاس سے
    9. نَبَاتَاگنے والی
    10. كُلِّ شَيْءٍہر چیز
    11. فَاَخْرَجْنَاپھر ہم نے نکالی
    12. مِنْهُاس سے
    13. خَضِرًاسبزی
    14. نُّخْرِجُہم نکالتے ہیں
    15. مِنْهُاس سے
    16. حَبًّادانے
    17. مُّتَرَاكِبًاایک پر ایک چڑھا ہوا
    18. وَمِنَاور
    19. النَّخْلِکھجور
    20. مِنْسے
    21. طَلْعِهَاگابھا
    22. قِنْوَانٌخوشے
    23. دَانِيَةٌجھکے ہوئے
    24. وَّجَنّٰتٍاور باغات
    25. مِّنْ اَعْنَابٍانگور کے
    26. وَّالزَّيْتُوْنَاور زیتون
    27. وَالرُّمَّانَاور انار
    28. مُشْتَبِهًاملتے جلتے
    29. وَّغَيْرَ مُتَشَابِهٍاور نہیں بھی ملتے
    30. اُنْظُرُوْٓادیکھو
    31. اِلٰىطرف
    32. ثَمَرِهٖٓاس کا پھل
    33. اِذَآجب
    34. اَثْمَرَپھلتا ہے
    35. وَيَنْعِهٖاور اس کا پکنا
    36. اِنَّبیشک
    37. فِيْمیں
    38. ذٰلِكُمْاس
    39. لَاٰيٰتٍنشانیاں
    40. لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
    41. يُّؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 6 : 99