تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 60. Al-Mumtahana · Ayah 11

  1. وَ اِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِیْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾

    1. وَاِنْ فَاتَكُمْاور اگر تمہارے ہاتھ سے نکل جائے
    2. شَيْءٌکوئی
    3. مِّنْ اَزْوَاجِكُمْتمہاری بیویوں سے
    4. اِلَى الْكُفَّارِکفار کی طرف
    5. فَعَاقَبْتُمْتو انکو (کفارکو) سزا دو
    6. فَاٰتُواپس دو
    7. الَّذِيْنَان کو جن کی
    8. ذَهَبَتْجاتی رہیں
    9. اَزْوَاجُهُمْان کی عورتیں
    10. مِّثْلَ مَآاس قدر جو
    11. اَنْفَقُوْا ۭانہوں نے خرچ کیا
    12. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرواللہ سے
    13. الَّذِيْٓوہ جس
    14. اَنْتُمْ بِهٖتم اس پر
    15. مُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو