تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 66. At-Tahrim · Ayah 8
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا١ؕ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ١ۚ نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا١ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿8﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- تُوْبُوْٓا اِلَى اللّٰهِتوبہ کرو اللہ کی طرف
- تَوْبَةًتوبہ
- نَّصُوْحًاخالص
- عَسٰى رَبُّكُمْامید ہے کہ تمہارا رب
- اَنْ يُّكَفِّرَدور کردے گا
- عَنْكُمْتم سے
- سَيِّاٰتِكُمْتمہاری برائیاں
- وَيُدْخِلَكُمْاور داخل کردے گا
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْسے
- تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے نہریں
- يَوْمَجس دن
- لَا يُخْزِي اللّٰهُنہ رسوا کرے گا اللہ
- النَّبِيَّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور ان لوگوں کو جو ایمان لائے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- نُوْرُهُمْ يَسْعٰىان کا نور دوڑ رہا ہوگا
- بَيْنَدرمیان
- اَيْدِيْهِمْان کے دونوں ہاتھوں کے (ان کے آگے آگے)
- وَبِاَيْمَانِهِمْاور ان کے دائیں ہاتھ
- يَقُوْلُوْنَوہ کہہ رہے ہوں گے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَتْمِمْ لَنَاتمام کردے ہمارے لیے
- نُوْرَنَاہمارا نور
- وَاغْفِرْ لَنَااور بخش دے ہم کو
- اِنَّكَبیشک تو
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے