تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 29
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ﴿29﴾
- قُلْفرما دیں
- اَمَرَحکم دیا
- رَبِّيْمیرا رب
- بِالْقِسْطِانصاف کا
- وَاَقِيْمُوْااور قائم کرو (سیدھے کرو)
- وُجُوْهَكُمْاپنے چہرے
- عِنْدَنزدیک (وقت)
- كُلِّ مَسْجِدٍہر مسجد (نماز)
- وَّادْعُوْهُاور پکارو
- مُخْلِصِيْنَخالص ہو کر
- لَهُاسکے لیے
- الدِّيْنَدین (حکم)
- كَمَاجیسے
- بَدَاَكُمْتمہاری ابتداٗ کی (پیدا کیا)
- تَعُوْدُوْنَدوبارہ (پیدا) ہوگے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے