تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 43
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا١۫ وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُ١ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾
- وَنَزَعْنَااور کھینچ لیے ہم نے
- مَاجو
- فِيْمیں
- صُدُوْرِهِمْان کے سینے
- مِّنْ غِلٍّکینے
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْسے
- تَحْتِهِمُان کے نیچے
- الْاَنْھٰرُنہریں
- وَقَالُوااور وہ کہیں گے
- الْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْجس نے
- هَدٰىنَاہماری رہنمائی کی
- لِھٰذَااس کی طرف
- وَمَااور نہ
- كُنَّاہم تھے
- لِنَهْتَدِيَکہ ہم ہدایت پاتے
- لَوْاگر
- لَآنہ
- اَنْ هَدٰىنَاکہ ہمیں ہدایت دیتا
- اللّٰهُاللہ
- لَقَدْالبتہ
- جَآءَتْآئے
- رُسُلُرسول
- رَبِّنَاہمارا رب
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَنُوْدُوْٓااور انہیں ندا دی گئی
- اَنْکہ
- تِلْكُمُیہ کہ تم
- الْجَنَّةُجنت
- اُوْرِثْتُمُوْهَاتم اس کے وارث ہوگے
- بِمَاصلہ میں
- كُنْتُمْتم تھے
- تَعْمَلُوْنَکرتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے۔ بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادی کر دی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلے میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا دیئے گئے ہو