تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 49
اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا یَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحْمَةٍ١ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ﴿49﴾
- اَهٰٓؤُلَآءِکیا اب یہ وہی
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- اَقْسَمْتُمْتم قسم کھاتے تھے
- لَا يَنَالُهُمُانہیں نہ پہنچائے گا
- اللّٰهُاللہ
- بِرَحْمَةٍاپنی کوئی رحمت
- اُدْخُلُواتم داخل ہوجاؤ
- الْجَنَّةَجنت
- لَانہ
- خَوْفٌکوئی خوف
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَلَآاور نہ
- اَنْتُمْتم
- تَحْزَنُوْنَغمگین ہوگے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(پھر مومنوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے) کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ خدا اپنی رحمت سے ان کی دستگیری نہیں کرے گا (تو مومنو) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ تمہیں کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو کچھ رنج واندوہ ہوگا