تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 53

  1. هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِیْلَهٗ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ تَاْوِیْلُهٗ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ نَسُوْهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ۚ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآءَ فَیَشْفَعُوْا لَنَاۤ اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ قَدْ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿53﴾

    1. هَلْکیا
    2. يَنْظُرُوْنَوہ انتظار کر رہے ہیں
    3. اِلَّامگر (یہی کہ)
    4. تَاْوِيْلَهٗاسکا کہنا پورا ہوجائے
    5. يَوْمَجس دن
    6. يَاْتِيْآئے گا
    7. تَاْوِيْلُهٗاس کا کہا ہوا
    8. يَقُوْلُکہیں گے
    9. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    10. نَسُوْهُانہوں نے بھلا دیا
    11. مِنْ قَبْلُپہلے سے
    12. قَدْ جَآءَتْبیشک لائے
    13. رُسُلُرسول (جمع)
    14. رَبِّنَاہمارا رب
    15. بِالْحَقِّحق
    16. فَهَلْتو کیا ہیں
    17. لَّنَاہمارے لیے
    18. مِنْکوئی
    19. شُفَعَآءَسفارش کرنیوالے
    20. فَيَشْفَعُوْاکہ سفارش کریں
    21. لَنَآہماری
    22. اَوْ نُرَدُّیا ہم لوٹائے جائیں
    23. فَنَعْمَلَسو ہم کریں
    24. غَيْرَ الَّذِيْاس کے خلاف جو
    25. كُنَّا نَعْمَلُہم کرتے تھے
    26. قَدْ خَسِرُوْٓابیشک نقصان کیا انہوں نے
    27. اَنْفُسَهُمْاپنی جانیں
    28. وَضَلَّاور گم ہوگیا
    29. عَنْهُمْان سے
    30. مَّاجو
    31. كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ افترا کرتے (جھوٹ گھڑتے تھے)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کیا یہ لوگ اس کے وعدہٴ عذاب کے منتظر ہیں۔ جس دن وہ وعدہ آجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بےشک ہمارے پروردگار کے رسول حق لے کر آئے تھے۔ بھلا (آج) ہمارا کوئی سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں یا ہم (دنیا میں) پھر لوٹا دیئے جائیں کہ جو عمل (بد) ہم (پہلے) کرتے تھے (وہ نہ کریں بلکہ) ان کے سوا اور (نیک) عمل کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا