تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 95

  1. ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّ قَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿95﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. بَدَّلْنَاہم نے بدلی
    3. مَكَانَجگہ
    4. السَّيِّئَةِبرائی
    5. الْحَسَنَةَبھلائی
    6. حَتّٰيیہاں تک کہ
    7. عَفَوْاوہ بڑھ گئے
    8. وَّقَالُوْااور کہنے لگے
    9. قَدْ مَسَّپہنچ چکے
    10. اٰبَآءَنَاہمارے باپ دادا
    11. الضَّرَّآءُتکلیف
    12. وَالسَّرَّآءُاور خوشی
    13. فَاَخَذْنٰهُمْپس ہم نے انہیں پکڑا
    14. بَغْتَةًاچانک
    15. وَّهُمْاور وہ
    16. لَا يَشْعُرُوْنَبیخبر تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے