تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 73. Al-Muzzammil · Ayah 20

  1. اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ١ؕ وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ١ؕ عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۖ٘ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ١ۙ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿20﴾

    1. اِنَّ رَبَّكَبیشک آپ کا رب
    2. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    3. اَنَّكَکہ آپ
    4. تَقُوْمُقیام کرتے ہیں
    5. اَدْنٰىقریب ہے
    6. مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِدوتہائی رات کے
    7. وَنِصْفَهٗاور آدھی رات کے
    8. وَثُلُثَهٗاور اس کا تہائی
    9. وَطَآئِفَةٌاور ایک جماعت
    10. مِّنَسے
    11. الَّذِيْنَ مَعَكَ ۭجو آپ کے ساتھ
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. يُقَدِّرُاندازہ فرماتا ہے
    14. الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۭرات اور دن
    15. عَلِمَاس نے جانا
    16. اَنْکہ
    17. لَّنْ تُحْصُوْهُتم ہرگز نباہ نہ کرسکوگے
    18. فَتَابَتو اس نے عنایت کی
    19. عَلَيْكُمْتم پر
    20. فَاقْرَءُوْاتو تم پڑھا کرو
    21. مَاجس قدر
    22. تَيَسَّرَآسانی ہوسکے
    23. مِنَ الْقُرْاٰنِ ۭقرآن سے
    24. عَلِمَاس نے جانا
    25. اَنْ سَيَكُوْنُکہ البتہ ہوں گے
    26. مِنْكُمْتم میں سے
    27. مَّرْضٰى ۙکوئی بیمار
    28. وَاٰخَرُوْنَاور کوئی اور
    29. يَضْرِبُوْنَوہ سفر کریں گے
    30. فِي الْاَرْضِزمین میں
    31. يَبْتَغُوْنَتلاش کرتے ہوئے
    32. مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙاللہ کا فضل (روزی)
    33. وَاٰخَرُوْنَاور کئی دوسرے
    34. يُقَاتِلُوْنَوہ جہاد کریں گے
    35. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ڮاللہ کی راہ میں
    36. فَاقْرَءُوْاپس پڑھ لیا کرو
    37. مَاجس قدر
    38. تَيَسَّرَآسانی ہوسکے
    39. مِنْهُ ۙاس سے
    40. وَاَقِيْمُوااور تم قائم کرو
    41. الصَّلٰوةَنماز
    42. وَاٰتُوااور ادا کرتے رہو
    43. الزَّكٰوةَزکوۃ
    44. وَاَقْرِضُوا اللّٰهَاور اللہ کو قرض دو
    45. قَرْضًا حَسَنًا ۭقرض حسنہ (اخلاص سے)
    46. وَمَااور جو
    47. تُقَدِّمُوْاتم آگے بھیجو گے
    48. لِاَنْفُسِكُمْاپنے لئے
    49. مِّنْ خَيْرٍکوئی نیکی
    50. تَجِدُوْهُتم پاؤگے
    51. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
    52. هُوَ خَيْرًاوہ بہتر
    53. وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ۭاور بڑا اجر میں
    54. وَاسْتَغْفِرُوااور تم بخشش مانگوگے
    55. اللّٰهَ ۭاللہ سے
    56. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    57. غَفُوْرٌبخشنے والا
    58. رَّحِيْمٌنہایت رحم کرنیوالا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے