تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 127
وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ نَّظَرَ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ١ؕ هَلْ یَرٰىكُمْ مِّنْ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوْا١ؕ صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ﴿127﴾
- وَاِذَا مَآاور جب
- اُنْزِلَتْاتاری جاتی ہے
- سُوْرَةٌکوئی سورة
- نَّظَرَدیکھتا ہے
- بَعْضُھُمْان میں سے (کوئی ایک)
- اِلٰىکو
- بَعْضٍبعض (دوسرے)
- هَلْکیا
- يَرٰىكُمْدیکھتا ہے تمہیں
- مِّنْ اَحَدٍکوئی
- ثُمَّپھر
- انْصَرَفُوْاوہ پھرجاتے ہیں
- صَرَفَپھیر دئیے
- اللّٰهُاللہ
- قُلُوْبَھُمْان کے دل
- بِاَنَّھُمْکیونکہ وہ
- قَوْمٌلوگ
- لَّا يَفْقَهُوْنَسمجھ نہیں رکھتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگتے ہیں (اور پوچھتے ہیں کہ) بھلا تمہیں کوئی دیکھتا ہے پھر پھر جاتے ہیں۔ خدا نے ان کے دلوں کو پھیر رکھا ہے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے