تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 92
وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَؕ﴿92﴾
- وَّلَااور نہ
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اِذَاجب
- مَآ اَتَوْكَجب آپکے پاس آئے
- لِتَحْمِلَهُمْتاکہ آپ انہیں سواری دیں
- قُلْتَآپ نے کہا
- لَآ اَجِدُمیں نہیں پاتا
- مَآ اَحْمِلُكُمْتمہیں سوار کروں میں
- عَلَيْهِاس پر
- تَوَلَّوْاوہ لوٹے
- وَّاَعْيُنُهُمْاور ان کی آنکھیں
- تَفِيْضُبہہ رہی ہیں
- مِنَسے
- الدَّمْعِآنسو (جمع)
- حَزَنًاغم سے
- اَلَّا يَجِدُوْاکہ وہ نہیں پاتے
- مَاجو
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کریں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے