Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 66
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا
قَالَ : کہا لَهٗ : اس کو مُوْسٰي : موسیٰ هَلْ : کیا اَتَّبِعُكَ : میں تمہارے ساتھ چلوں عَلٰٓي : پر اَنْ : کہ تُعَلِّمَنِ : تم سکھا دو مجھے مِمَّا : اس سے جو عُلِّمْتَ : جو تمہیں سکھایا گیا ہے رُشْدًا : بھلی راہ
موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے یعنی خضبر سے کہا کہ کیا میں تیرے ساتھ اس شرط سے رہ سکتا ہوں کہ جو مفید اور بھلی چیز تجھ کو سکھائی گئی ہے اس میں سے تو کچھ مجھ کو بھی سکھا دے۔
-66 حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کیا میں آپ کے ساتھ اس شرط پر رہ سکتا ہوں کہ جو مفید اور راہ یابی اور بھلی چیز اللہ تعالیٰ کی جانب سے سکھائی گئی ہے اس میں سے کچھ مجھ کو بھی آپ سکھا دیں یعنی میں آپ کی خدمت میں رہوں مگر اس شرط پر کہ آپ کو بدون کسب و اکتساب کے محض اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا ہوا ہے اس میں سے کچھ آپ مجھے بھی سکھا دیں۔
Top