Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 23
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ
ءَاَتَّخِذُ : کیا میں بنا لوں مِنْ دُوْنِهٖٓ : اس کے سوا اٰلِهَةً : ایسے معبود اِنْ : اگر يُّرِدْنِ : وہ چاہے الرَّحْمٰنُ : رحمن۔ اللہ بِضُرٍّ : کوئی نقصان لَّا تُغْنِ عَنِّىْ : نہ کام آئے میرے شَفَاعَتُهُمْ : ان کی سفارش شَيْئًا : کچھ بھی وَّلَا يُنْقِذُوْنِ : اور نہ چھڑا سکیں وہ مجھے
کیا میں خدا کو چھوڑ کر اور ایسے معبودوں کو اختیار کرلوں کہ اگر خدائے رحمن مجھے کچھ تکلیف پہنچانی چاہے تو نہ ان معبودوں کی سفارش میرے کچھ کام آئے اور نہ وہ مجھ کو اس تکلیف سے چھڑا ہی سکیں۔
(23) کیا میں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اور ایسے معبودوں کو اختیارکر لوں کہ اگر رحمان مجھے کچھ تکلیف اور نقصان پہنچانا چاہے تو نہ ان معبودوں کی سفارش میرے کام آئے اور نہ وہ مجھ کو اس تکلیف اور نقصان سے چھڑا ہی سکیں اور نہ خلاصی دے سکیں۔ یعنی رحمان کے مقابلہ میں نہ ان کی شفاعت نافع اور نہ ان میں بالذات کچھ قدرت۔
Top