Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 22
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
وَمَا : اور کیا ہوا لِيَ : مجھے لَآ اَعْبُدُ : میں نہ عبادت کروں الَّذِيْ : وہ جس نے فَطَرَنِيْ : پیدا کیا مجھے وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤ گے
اور میرے لئے کیا عذر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے میں اس کی عبادت نہ کروں اور تم سب اسی کی طرف واپس کئے جائو گے۔
(22) اور میرے لئے کون سا عذر ہے کہ جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے اور مجھ کو بنایا ہے میں اس کی عبادت اور پرستش نہ کروں اور تم سب اسی کی جانب واپس کئے جائو گے اور تم سب کی بازگشت اسی کی جا ہے۔ یعنی جس کا مجھ پر اتنا بڑا احسان ہے کہ جس نے مجھ کو عدم سے وجود بخشا میں اس کی عبادت نہ کروں تو مجھ سے زیادہ احسان فراموش کون ہوسکتا ہے۔ یہ بات اپنے پر رکھ کر کہی تاکہ کسی کو ناگوار نہ ہو۔
Top