Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 28
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ
وَمَآ اَنْزَلْنَا : اور نہیں اتارا عَلٰي : پر قَوْمِهٖ : اس کی قوم مِنْۢ بَعْدِهٖ : اس کے بعد مِنْ جُنْدٍ : کوئی لشکر مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم مُنْزِلِيْنَ : اتارنے والے
اور اس شخص کے قتل کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی فوج نہیں اتاری اور نہ عام طور سے ہم فوجیں اتارا ہی کرتے ہیں۔
(28) اور اس شہید کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہیں بھیجا اور نہ ہم کو لشکر بھیجنا ہی تھا۔ یعنی اس کی قوم کو تباہ کرنے کی غرض سے کسی لشکر کے بھیجنے کی ضرورت نہ تھی اور ہماری حکمت کا مقتضی یہ نہ تھا کہ ہم کسی لشکر کو بھیجتے یعنی ان کی ہلاکت کوئی ایسا دشوار امر نہ تھا کہ جس کے لئے کوئی جماعت فرشتوں کی مقرر کی جاتی، بلکہ ان کی ہلاکت کا کام بہت آسان تھا۔
Top