Madarik-ut-Tanzil - Yaseen : 56
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ
هُمْ : وہ وَاَزْوَاجُهُمْ : اور ان کی بیویاں فِيْ ظِلٰلٍ : سایوں میں عَلَي : پر الْاَرَآئِكِ : تختوں پر مُتَّكِئُوْنَ : تکیہ لگائے ہوئے
وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے
نمبر : 2 56: ھُمْ وَاَزْ وَا جُھُمْ فِیْ ظِلٰلٍ (وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں) ۔ نحو : ھم مبتدأ اور ازواجہم اس کا معطوف ہے۔ فی ظلال یہ حال ہے۔ ظلال جمع ظِلّ کی ہے۔ ایسی جگہ جہاں دھوپ نہ پڑے۔ جیساذئب و ذئاب یا جمع ظُلۃ کی ہے جیسے برمۃ و برام۔ اس کی دلیل حمزہ، علی کی قراءت ظُلَلٌ جمع ظلّۃ ہے۔ ظُلّہ دھوپ سے جو چیز سایہ دے مثلاً خیمہ، قنات عَلَی الْاَرَآ ئِکِ جمع اریکۃ پردہ دار مسہری یا بستر پردہ میں مُتَّکِئُوْنَ (مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے) نحو : یہ خبر ہے۔ یا فی ضلال ؔ خبر ہے اور علی الارائک جملہ مستانفہ ہے۔
Top