مدارک التنزیل

Madarik-ut-Tanzil · 4. An-Nisaa · Ayah 39

  1. وَ مَا ذَا عَلَیْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِیْمًا﴿39﴾

    1. وَمَاذَااور کیا
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. لَوْ اٰمَنُوْااگر وہ ایمان لاتے
    4. بِاللّٰهِاللہ پر
    5. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
    6. وَاَنْفَقُوْااور وہ خرچ کرتے
    7. مِمَّااس سے جو
    8. رَزَقَھُمُانہیں دیا
    9. اللّٰهُاللہ
    10. وَكَانَاور ہے
    11. اللّٰهُاللہ
    12. بِهِمْان کو
    13. عَلِيْمًاخوب جاننے والا
Translation · Madarik-ut-Tanzil
اور اگر یہ لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا تھا اس میں سے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے
Tafseer · Madarik-ut-Tanzil
آیت 39 : وَمَاذَا عَلَیْہِمْ لَوْ ٰامَنُوْا بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ (ان کا کیا نقصان ہوتا اگر یہ اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان لے آتے اور اس میں سے خرچ کرتے جو اللہ تعالیٰ نے ان کو رزق دیا ہے) ان کے ایمان پر کیا وبال پڑتا۔ اور انفاق فی سبیل اللہ پر کیا بوجھ پڑتا۔ دراصل اس انداز سے ان کی مذمت و توبیخ کی گئی ہے۔ ورنہ تو ہر منفعت اور مصلحت اس میں یہی حکم رکھتی ہے۔ یہ اسی طرح بات ہے جیسے نافرمان بیٹے کو کہا جائے۔ اگر تو نیک ہوتا تو تیرا کیا نقصان تھا ؟ اور یہ بات معلوم ہوچکی کہ نیکی میں تو کوئی مضرت نہیں۔ لیکن حقیقت میں یہ تو بیخ و مذمت ہے۔ وَکَانَ اللّٰہُ بِہِمْ عَلِیْمًا (اللہ تعالیٰ ان کو خوب جاننے والے ہیں) اس جملہ میں کافروں کو دھمکی ہے۔