Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 47
وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً١ۙ وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًاۚ
وَيَوْمَ : اور جس دن نُسَيِّرُ : ہم چلائیں گے الْجِبَالَ : پہار وَتَرَى : اور تو دیکھے گا الْاَرْضَ : زمین بَارِزَةً : کھلی ہوئی (صاف میدن) وَّحَشَرْنٰهُمْ : اور ہم انہیں جمع کرلیں گے فَلَمْ نُغَادِرْ : پھر نہ چھوڑیں گے ہم مِنْهُمْ : ان سے اَحَدًا : کس کو
اور وہ دن (یاد رکھنے کے قابل ہے) جب ہم پہاڑوں کو ہٹا دیں گے اور تو زمین کو دیکھے گا کہ کھلا میدان ہے،68۔ اور ہم ان (سب) کو جمع کردیں گے اور ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے،69۔
68۔ یعنی پہاڑ، دریا، ٹیلے، عمارتیں، درخت سب ناپید ہوچکے ہوں گے۔ 69۔ یعنی سارے کے سارے انسان بلااستثناء قبروں سے اٹھا اٹھا کر میدان حشر میں۔
Top